غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی عدالت کے روبرو پیش

عدالت نے وکلا کو متفرق درخواست پر دلائل کے لیے 26 فروری کو طلب کرلیا
0
76
FIA

لاہور: پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جیل پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش کردیا-

باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی،دوران سماعت جیل پولیس نے پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

وکیل عاصم چیمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ آج مکمل ہڑتال ہے تاریخ ملتوی کی جائے، آج تو ہائیکورٹ میں بھی مکمل ہڑتال ہے ، عدا لت نے ریمارکس دئیے کہ آپ لوگوں نے جب پیش ہونا ہوتا ہے تو ہڑتال میں بھی کام کرتے ہیں، جس پر وکیل عاصم چیمہ نے کہا کہ سر آج ہڑتال ہے مہربانی کر کے تاریخ دے دیں، بعدازاں عدالت نے وکلا کو متفرق درخواست پر دلائل کے لیے 26 فروری کو طلب کرلیا۔

میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے، نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی نے اسلام قبول کر کےسیالکوٹ میں پاکستانی لڑکے سے شادی …

وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے

Leave a reply