پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےکیس کےعدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوست مزاری نے قانون کا بھی لحاظ نہیں کیا، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوکر آئے تھے، عدلیہ نے تحمل سے تنقید برداشت کی اور اپنی ذمہ داری نبھائی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پرنواز شریف اور مریم نواز کا سخت ردعمل

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاخیری حربے استعمال کرنےکی کوشش کی، وزیر قانون کو روسٹرم پرآکر گفتگو کرنےکا کیا اختیار تھا؟ انہوں نے دھمکانے کی کوشش کی، آج ثابت ہوگیا پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے، حکومت کو پنجاب کی عوام نے 17 جولائی کو مسترد کردیا تھا،نصاف کی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں،پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی نےکہا ہے کہ عمران خان کی مشاورت سے چلیں گے، پرویز الٰہی نے اپنے اختیارات عمران خان کو سونپے ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، فسادی ٹولے نے پرائم منسٹر ہاؤس میں گندی پریس کانفرنس کی جسے مسترد کردیا گیا، سپریم کورٹ پر حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ فیصلے پر پرویز الہیٰ اور عمران خان کی محنت کوسلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نے 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر آج کی فتح یقینی بنائی ۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کا کوئی قانونی جواز نہیں، پنجاب کابینہ بھی کالعدم قرار دی جاتی ہے، حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدہ چھوڑیں۔

عدالت نے حکم دیا ہےکہ آج رات 11:30 تک پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے تک پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے،گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائےسپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ،حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس طلب

Shares: