لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی ٹویٹس وائرل،جعلی ٹویٹراکاونٹ سے من گھڑت بیانات،سوشل میڈیا صارفین پریشان،اطلاعات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پروزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے نام سے ایک ٹویٹراکاونٹ متحرک ہے ،جس کے اکاونٹ سے بہت زیادہ پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں
چوہدری پرویز الٰہی کے نام سے یہ اکاونٹ جس کےہزاروں فالوورز بھی ہیں ،کوئی نامعلوم شخص آپریٹ کررہا ہےاور چوہدری پرویز الٰہی کے نام سے ایسے پیغامات پبلش کررہا ہے کہ دیکھنے والے بھی حیران وپریشان ہیں
https://twitter.com/CMParvzElahi/status/1551980604237004802
اس اکاونٹ سے ایسی ٹویٹس کی گئی ہیں کہ جن کو دیکھنے سے بظاہرجن کے بارے میں ٹویٹ کی گئی ہےکویقینا دُکھ پہنچتا ہے،اس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور اور چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقاتوں کو بھی بنیاد بنایاگیا ہے
https://twitter.com/CMParvzElahi/status/1553802731860672519
دوسری طرف وزیراعلیٰ ہاوس کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ مذکورہ ٹویٹر اکاونٹ چوہدری پرویز الٰہی کا نہیں ہے اور کوئی من گھڑت اورجھوٹے بیانات ان سےمنسوب کرکے لوگوں کو گمراہ کررہا ہے ، اس لیے سوشل میڈیا صارفین اس جعلی اکاونٹ سے دور رہیں اور اس کے ذریعے ہونے والی پیغام رسانی کو مسترد کردیں، ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے جوبیانات دیئے گئے ہیں انہوں نےنہیںدیے
یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی جو کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں انکا اصل ٹویٹراکاونٹ کچھ اس طرح ہے
https://twitter.com/chparvezelahi








