پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔
باغی ٹی وی: گزشتہ شب طبیعت ناسازی کی شکایات پر انہیں لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھےٹیسٹ رپورٹس تسلی بخش آنے پر چوہدری پرویزالٰہی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس جیل منتقل کردیا گیا۔
پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید 14 شخصیات پارٹی میں شامل
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی 16 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں لاہور کی ضلع کچہری میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سماعت مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سُنا یا تھا عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا-
لیونل میسی کو پولیس نے رہا کر دیا
چوہدری پرویز الہٰی کو آج پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق تیسرے مقدمے میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا تھا اینٹی کرپشن کی ٹیم پرویز الہیی کو لیکر ضلع کچہری پہنچی، چوہدری پرویز الہیٰ کو بکتر بند گاڑی میں کچہری لایا گیا تھا۔