پرویز خٹک گرفتار ہوں گے تو اسحاق ڈار واپس آئیں گے، عطاء اللہ تارڑ کے بیان پر سب حیران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنائے جانے پر ردعمل میں کہا کہ موجودہ حکومت کو تو بہتر معیشت چلانے پر اسحاق ڈار کو میڈل دینا چاہئے تھا لیکن حکومت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں،
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ حکم امتناع کی موجودگی میں اسحاق ڈار کو گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، کورٹ نے سٹے آرڈر آکشن کے خلاف دیا تھا اور جب آکشن نہیں ہو گا اورایک چیز آپ کی ملکیت نہیں ہے تو آپ اُسے تبدیل کیسے کر سکتے ہیں ؟۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ابھی ابھی میری اسحاق ڈار سے بھی بات ہوی ہے،اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وکلاء سے مشاورت جاری ہے،ہم یقینی طور پر حکومت کے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یکطرفہ احتساب جاری ہے،پہلے گرفتاری ہوتی ہے،پھر تحقیقات ہوتی ہیں،مریم نواز کسی ادارے کو مطلوب نہیں ہیں,حکومت کو ضمانت نہیں دیں گے عدالت کا سامنا کریں گے۔ موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے کہ شرح سود مہنگائی سے بھی اوپر چلی گئی ہے،خسرو بختیار پرویز خٹک جس دن گرفتار ہو گئے اسحاق ڈار بھی وطن واپس آجائیں.
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا گیا
حکومت نےا سحاق ڈار کے گھر میں بستر لگوا دیئے، سات کنال کے بنگلے میں تمام کمروں میں بستر لگا دیئے گئے، گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا،گھر کے دونوں طرف وسیع لان ہے،
اسحاق ڈار کے گھر میں موجود تمام کمرے ائیر کنڈیشنڈ ہیں جہاں غریب افراد گرمیوں میں سکون سے رہ سکیں گے ۔پنا گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا ہے، کھانے کے ٹیبل بھی لگوا دیئے گئے، اسحاق ڈار جس کھانے کے میز پر بیٹھتے تھے اب وہاں غریب بیٹھیں گے
محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق اسحاق ڈار کے گھر پناہ گاہ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی ہونی تھی تا ہم عدالتی حکم امتناع اور گاہک نہ آنے کی وجہ سے بولی روک دی گئی تھی، ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی تھی
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایاہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کےباعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی ہے
قبل ازیں اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کا کیس،تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا
ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں
عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرکے 13 فروری تک جواب طلب کر لیا،وکیل نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کیخلاف درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کی،
اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا