نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی-
باغی ٹی وی : پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ میری سیاست چھوڑنے کی زیرگردش خبریں غلط ہیں،سیاست چھوڑ رہا ہوں، نہ ہی اپنی پارٹی کا عہدہ چھوڑوں گا، کچھ وقت کے لئے آرام کرنا چاہتا ہوں، آرام کرنے کا ہرگز مطلب نہیں کہ میں سیاست چھوڑوں۔
قبل ازیں خبریں تھیں کہ پروییز خٹک نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے،پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں، عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں، جلد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا اجلاس طلب کریں گے، پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی دےکر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔
قبل ازیں سربراہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جبکہ سراج الحق نے امیرجماعت اسلامی کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ پارٹی کو انتخابات میں مطلوبہ کا میابی نہیں دلواسکا، اس لئے عہدہ چھوڑ رہا ہوں-
انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی
جبکہ جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں، ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا، انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں، ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق ملک کی خدمت کرتا رہوں گا، اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع ملے گا۔