پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممتازماہر قانون خالد رانجھا نے اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے سابق صدر پرویز مشرف کے حوالہ سے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے جلدبازی کا مظاہرہ کیا،ٹرائل کورٹ مختصر فیصلہ نہیں سنا سکتی،ٹرائل کورٹ کوتفصیلی فیصلہ سنانا چاہیے تھا۔
ماہر قانون خالد رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے جلدبازی کا مظاہرہ کیا،عدالت نے وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کی،وفاق نے درخواست دی تھی کہ دیگرافراد کابھی ٹرائل لیا جائے۔ وفاقی حکومت بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق پرویز مشرف پر بھی ہوگا.
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم
وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا