پرویز مشرف فیصلہ، سینیٹر سرفراز بگٹی نے حامد میر کو کھری کھری سنا دیں
پرویز مشرف فیصلہ، سینیٹر سرفراز بگٹی نے حامد میر کو کھری کھری سنا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے آج سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کی سزا سنائی ہے، ن لیگ ،پیپلز پارٹی نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا تا ہم پاک فوج کی جانب سے اس فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پرویز مشرف کی ملک کے لئے خدمات ہیں وہ غدار نہیں، حکومت نے بھی اس پر اپنا موقف دیا ,اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بیمار اور اس وقت آئی سی یو میں ہیں، فیئر ٹرائل پر شہری کا حق ہے لیکن انھیں اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا۔ ان کی غیر حاضری میں ان کو سزائے موت سنائی گئی۔ سابق صدر نے کچھ درخواستیں عدالت میں دی تھیں جس میں انہوں نے دیگر لوگوں کو بھی فریق بنانے کی درخواست کی تھی۔ وہیں صحافی بھی ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے نظر آئے.
اسلام آباد سے صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے ٹویٹ کیا کہ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پرویز مشرف بیمار تھے انہیں سنے بغیر فیصلہ نہیں دینا چاہئیے تھا انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ظلم ہے کیا اکبر بگٹی بھی بیمار نہیں تھے ایک بیمار شخص کا پہاڑوں میں پیچھا کیا گیا اس پر ظلم کس نے کیا تھا؟بگٹی پر ظلم کا حساب کون دیگا؟
ایک بیمار شخص (اکبر بگٹی) نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے، عام شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ جبکہ ایک بیمار شخص (پرویز مشرف)نے ریاست کے لئے تین جنگیں لڑیں! میر صاحب مہربانی کریں مشرف کی نفرت میں حقائق اور تاریخ دونوں کو مسخ نہ کریں! https://t.co/i4yIsXfz9o
— Senator Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) December 17, 2019
حامد میر کے اس ٹویٹ پر بلوچستان کے سابق وزیرداخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایک بیمار شخص (اکبر بگٹی) نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے، عام شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا۔ جبکہ ایک بیمار شخص (پرویز مشرف)نے ریاست کے لئے تین جنگیں لڑیں! میر صاحب مہربانی کریں مشرف کی نفرت میں حقائق اور تاریخ دونوں کو مسخ نہ کریں!.
پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر
پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟
وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟
پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا
پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا