پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کی مہلت کی استدعا منظور

سپریم کورٹ کے حکم پر خصوصی عدالت قائم اور مشرف کا ٹرائل ہوا
0
159
musharaf

سپریم کورٹ،سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی سزا سے متعلق مختلف اپیلوں پر سماعت ہوئی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکو گزشتہ سماعت میں عدالت نے ہدایات جاری کی تھی، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پرویز مشرف جب تک زندہ تھے تب تک رابطے میں تھے، انکی خواہش تھی کہ اپیل سماعت کیلئے مقرر ہوجائے،چار سال تک پرویز مشرف کی اپیل سماعت کیلئے نہ لگ سکی ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ مجھے اسکا ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ نہ میری نہ درخواستگزار کی کوئی اس میں غلطی تھی،مشرف کی عمر 76سال تھی جب اپیل دائر کی ، پرویز مشرف کے اہلخانہ سے 8سے 10بار رابطے کی کوششیں کی، مجھے پرویزمشرف کے اہلخانہ کی جانب سے اب تک کوئی ہدایات نہیں ملی،

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو آپ کو پرویز مشرف کے وراثی کی جانب سے نمائندہ تسلیم کر رہے تھے،اپیلوں میں دلچسپی نہیں تو ہم خارج کر دیں گے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پرویز مشرف کے وارثی اپیلوں کی قانونی اہمیت کو سمجھ نہیں رہے،

پرویز مشرف کے وکیل نے واضح ہدایات لینے کیلئے مزید ایک ہفتے کہ مہلت مانگ لی،جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ پرویز مشرف کی فیملی سے دو ہی ہدایات لے سکتے ہیں ،ایک تو وہ کہیں گے ہم خصوصی عدالت کے فیصلے سے مطمئن ہیں،دوسری صورت میں کہیں گے کہ وہ اپیل آگے چلانا چاہتے ہیں،آپ کی پرویز مشرف نے خود خدمات حاصل کی تھیں،آپ اپنے طور پر اپیل چلانا چاہیں تو ہمیں اعتراض نہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں ان اپیلوں کی پیروی نہیں کرنا چاہتا، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ سلمان صفدر صاحب اس فیصلے کے مستقبل کی نسلوں پر اثرات ہوں گے،پرویز مشرف کی پینشن اور دیگر مرعات بھی متاثر ہوں گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ ایک مجسٹریٹ والا برتاؤ نہ کریں ،

پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کی مہلت کی استدعا منظور کر لی گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ نے ایک استدعا دینے کی زحمت نہیں کی،ہم کل شام نو بجے تک یہاں ایک اور معاملہ سننے کیلئے بیٹھے تھے،آپ التوا پر زور دے رہے ہیں تو ہم ملتوی کر دیں گے،ہم یہ التوا خوشی سے نہیں دیں گے،آپ بتائیں آپ کو کتنا وقت چاہیے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں چاہیے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ پہلے کہتے تھے کہ چار سال اپیلیں نہیں لگیں،اب التوا مانگ رہے ہیں، آپ ہفتے کے بعد یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ اپیل واپس لے لوں گا،آپ ورثا کا پتہ بتائیں کہ جس پر نوٹس بھیجا جا سکتا ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پرویز مشرف کا ایڈریس ہی ان کی فیملی کا ایڈریس ہے،وکیل سلمان صفدر

کورٹ سٹاف نے چک شہزاد والے پتے پر بھیجے نوٹس کی تعمیلی رپورٹ پڑھ کر سنا دی،رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کی فیملی بیرون ملک ہے چک شہزاد کوئی مقیم نہیں،

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا وفاقی حکومت لاہور ہائیکورٹ فیصلے کو سپورٹ کرتی ہے یا مخالفت ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گی،وفاقی حکومت نے تو پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت فیصلے کی اہلیت نہیں رکھتی ؟جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ واضح بتائیں لاہور ہائیکورٹ فیصلے کا دفاع کریں گے یا نہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم لاہور ہائیکورٹ فیصلے کو سپورٹ نہیں کریں گے ،وکیل حامد خان نے کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر اپ کیس کے میرٹس پر جائیں گے تو پھر اسکا اثر اپیل پر ہوگا یا اپ دائرہ اختیار تک کیس محدود رکھیں گے ؟وکیل حامد خان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے دو حکمناموں کو مد نظر نہیں رکھا گیا ،سپریم کورٹ کے حکم پر خصوصی عدالت قائم اور مشرف کا ٹرائل ہوا۔سپریم کورٹ نے سنگین غداری کا ٹرائل بلا تاخیر مکمل کرنے کا حکم دیا۔خصوصی عدالت نے 21 نومبر 2014 کو غداری کیس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس حمید ڈوگر اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کو ملزم بنانے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کا یہ فیصلہ کالعدم قرار دیا۔

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حوالہ سے کیس کی سماعت

پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج

Leave a reply