پرویز مشرف کی کونسی خواہش حکومت نے کر دی پوری ؟

0
46

پرویز مشرف کی کونسی خواہش حکومت نے کر دی پوری ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،وزارت داخلہ اور پرویز مشرف نے غداری کیس کا فیصلہ روکنے کیلئےدرخواستیں دائر کردیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو صفائی کا موقع ملنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے،

وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست مین کہا گیا ہے کہ نئی پراسیکیوشن ٹیم تعینات کرنے تک خصوصی عدالت کو کارروائی سے روکا جائے،خصوصی عدالت کا غداری کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم نامہ معطل کیا جائے،

سابق صدرپرویزمشرف کی جانب سےدرخواست دائرکی گئی ہے،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

درخواست میں پرویز مشرف نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق کیس کودوبارہ سماعت کے لئےشروع کیا جائے ،خصوصی عدالت کا فیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے،عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کاحکم دے،

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، فیصلہ 28 نومبر کو سنایا جائے گا.

پرویز مشرف نے لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر آج سماعت ہوئی اور وکیل کو مزید دلائل کے لئے کل منگل کو طلب کر لیا

Leave a reply