پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج
سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی
پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر خارج کی گئی ،کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار وفات پا چکے ہیں ،2013 کی عام انتخابات میں نااہلی کو چیلنج کی گیا تھا،2013 کی اسمبلی مدت بھی ختم ہو چکی یے
پرویز مشرف نے 2013 عام انتخابات میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ،پرویز مشرف کے کاغزات نامزدگی مسترد کردئیے گئے تھے جنہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، پرویز مشرف کی وفات ہو گئی اسکے بعد انکے کیس کی سماعت ہوئی اور درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟