نئی دہلی: بھارتی اداکار پروین کمار سبوتی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 75 برس کی عمر میں چل بسے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پروین کمار سبوتی ’’مہابھارت‘‘ میں بھیم کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے مشہور تھے۔ اداکار کی بیٹی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور انہوں نے دہلی میں اپنے گھر میں زندگی کی آخری سانسیں لیں ان کی آخری رسومات پنجابی باغ میں واقع شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔
لتا منگیشکر کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں، 2 روزہ سوگ کا اعلان
بھیم ھیم کے کردار کے علاوہ اداکار پروین کمار نے کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا جن میں امیتابھ بچن کی فلم ’’شہنشاہ‘‘ اور دھرمیندر کی ’’لوہا‘‘ و دیگر شامل ہیں ، تاہم مہابھارت سیریل میں بھیم کا کردار ادا کر کے وہ شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئے پروین اپنے لمبے قد کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ بنیادی طور پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے پروین کا قد 6 فٹ تھا۔
اداکاری میں آنے سے پہلے پروین کھیلوں میں بھی کافی سرگرم تھے۔ وہ ہیمر اور ڈسکس تھرو کے کھلاڑی تھے۔ پروین نے ایشیائی اور کامن ویلتھ گیمز میں کئی تمغے حاصل کئے تھے چار بار ایشین گیمز میں میڈل بھی جیت چکے تھے۔
سروں کی ملکہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں چل بسیں
مہابھارت کے بعد انہوں نے تقریباً 50 فلمیں اور ٹی وی شوز کئے۔ ان کی آخری فلم 2013 میں آئی تھی جس کا نام ’باربریک‘ تھا تاہم بعد میں انہوں نے اداکاری بھی چھوڑ دی اور وزیر پور میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) میں شامل ہو کر سیاست میں آگئے۔ بعد میں پروین کمار عام آدمی پارٹی کو چھوڑ کر بی جے پی کا حصہ بن گئے۔ مہابھارت کے بھیم کے آخری دن مشکل میں گزرے اور وہ کافی دنوں سے مالی بحران کا شکار تھے انہوں نے حکومت سے بھی مدد کی گہار لگائی تھی۔