لاس اینجلس میں3 ارب 11 کروڑکا گھر، پریانکا نے پردیس میںدیس بنا لیا
لاس اینجلس:لاس اینجلس میں3 ارب 11 کروڑکا گھر، پریانکا نے پردیس میںدیس بنا لیا ، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس میں اتنی مالیت کا محل نما گھر خرید لیا ہے کہ قیمت جان کر ہی آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ مل کر لاس اینجلس میں20 ملین ڈالر (3 ارب 11 کروڑ پاکستانی روپے) میں 20ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط عالی شان محل نما گھر خرید کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
پریانکا چوپڑا کے اس محل نما گھر میں سات بیڈروم ،11باتھ روم ،سوئمنگ پول ،وسیع و عریض ڈارئینگ روم ،سرسبز لان اور جم بھی شامل ہے۔نک جونس اور پریانکا نے گذشتہ سال دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور شادی کے فوری بعد پریانکا چوپڑا نے امریکہ میں ایک نیا گھر خریدنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب شادی کے بعد گھر خریدنا اور ماں بننا میری فوری ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میرے لئے گھر وہ ہے جہاں میں خوش ہوں اور میرے آس پاس کے لوگ بھی خوش رہیں۔اب اپنی اس خواہش کی تکمیل پر پریانکا چوپڑا اور ان کے ہم سفر نک جونس انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پریانکا کے کولیگز انہیں نیا گھر خریدنے پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔