سانتو ڈومینگو: مسافر طیارہ تباہ:تین نامورشخصیات کی ہلاکت نے چاہنے والوں کوغمگین کردیا ،عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہت دور یعنی جزائرغرب الہند کے ملک ڈومینیکن ریپبلک میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں نو لوگ لقمہ اجل بن گئے۔ یہ مشہور شخصیات کون ہے سن کرانکے چاہنےوالے غمیگن ہوگئے ہیں ،
ادھرغیرملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز اس چھوٹے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ جہاز میں 38سالہ امریکی میوزک پروڈیوسر جوز اینجل ہرنینڈیز، اس کی 31سالہ اہلیہ اور 4سالہ بچہ بھی سوار تھے اور وہ تینوں بھی دیگر مسافروں کے ساتھ موت کے منہ میں چلے گئے۔میل آن لائن کا کہنا ہے کہ امریکی سٹارز کی ہلاکت پران کے چاہنے والوں کودلی صدمہ ہوا ہے
رپورٹ کے مطابق یہ لوگ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو جا رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ جہاز میں تین دیگر مسافر 21سالہ کیلیان ہرنینڈیز پینا، 18سالہ یلیانیز جیشلیمر اور 13سالہ جیزل سیلوااور عملے کے 3افراد 47سالہ پائلٹ لوئس سلبرٹو، 32سالہ معاون پائلٹ ایملیو ہریرا اور 26سالہ ایئرہوسٹس ویرونیکا ایسٹریلا سوار تھے۔
بتایا گیا ہے کہ جہاز کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی اس میں کچھ مسئلہ آ گیا تھا اور پائلٹ نے لاس امیریکاز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس افسوسناک واقعے کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ فضائی سفر میں بہتری کے باوجود حادثات میں بڑی تیزی سےاضافے ہورہے ہیں اورروزانہ کوئی نہ کوئی جہاز کے تباہ ہونے کی خبروں نے فضائی سروس کے شوقین افراد کے لیے بُری خبربن کرآنا شروع کردیا ہے