پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن۔
سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازوں اور پتنگ فرشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ سی سی پی او لاہور نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پتنگ بازوں اور اس سے منسلک افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی ذمہ دار ہوگا۔ آگاہی کیلئے علاقے کی مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں۔ پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ رواں سال کے دوران لاہور پولیس نے پتنگ بازی پر 06 ہزار 57 مقدمات درج کئے۔ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 06 ہزار 168 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ رواں سال پتنگ بازی کے جرم میں 4 ہزار 800 سے زائد ملزمان کو چالان کیا جا چکا ہے۔ پتنگ بازوں کےخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 68 ہزار 037 پتنگوں کو قبضہ میں لیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 07 ہزار سے زائد ڈور کی چرخیوں کو قبضہ میں لیا گیا۔ مخلتف ڈویژنز میں کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں گڈی پیرز، ڈور بنانے والے سامان کو قبضہ لیا گیا۔

پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف اہم اقدام، اب پتنگ بازی کرنے والوں کے ساتھ کیا ہو گا؟
Shares: