مزید دیکھیں

مقبول

پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری،مذید سختی کا مطالبہ

قصور
باوجود پرچے،پکڑ دھکڑ اور تنبیہی اعلانات کے، پتنگ بازی جاری،شہریوں کا پتنگ بازوں کے گرد گھیرا مذید تنگ کرنے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی جانب سے گزشتہ چند دنوں میں پتنگ بازوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا گیا ہے جس میں بیشتر افراد کو کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پہ گرفتار کرکے مقدمات قائم کئے گئے ہیں
قصور پولیس کی طرف سے مساجد میں اعلانات کرکے لوگوں کو پتنگ بازی سے منع کرنے کے اعلانات بھی کئے گئے ہیں
تاہم اس کے باوجود سٹی قصور و نواحی دیہات میں بالخصوص پتنگ بازی نا رک سکی ہے
جس پہ شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور شہریوں نے قصور پولیس سے پتنگ بازوں،پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کو تیز تر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے
نیز پتنگ بازی سے واپڈا تنصیبات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جس کے باعث جلنے والے ٹرانسفارمرز وغیرہ لوگوں کو خود سے مرمت کروانے پڑتے ہیں اس بابت شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا تنصیبات کے نقصان کا ذمہ دار بھی پتنگ بازوں کو ٹھہرا کر مقدمات قائم کئے جائیں

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں