پٹھان اور ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پر دستیاب ہو گی ، پاکستانی بھی دیکھ سکیں گے

بھارتی فلم پٹھان جس نے اس سال ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے وہ اب او ٹی ٹی پلیٹ‌ فارم ایمازون پر بھی دسیتاب ہو گی اور پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ وہ بھی اس فلم کو اب دیکھ سکیں گے. فلم پٹھان میں بالی وڈ‌ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ جان ابراہیم بھی دکھائی دئیے ہیں. فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے کہا ہےکہ ایمازون پر جو پٹھان فلم دکھائی جائیگی اس میں وہ سارے سینز شامل کئے جائیں گے جو کاٹے گئے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کی ڈیجیٹل ریلیز میں مرکزی کردار کی بیک اسٹوری اور مذہب کو بھی بتایا

جائے گا۔یوں سدھارتھ آنند نے بتا دیا ہے کہ جلد ہی ان کی فلم او ٹی ٹی کے پلیٹ فارم ایمازون پر دسیتاب ہوگی. یاد رہے کہ اس فلم نے ابھی تک انڈین ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے. جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو یہ کہا جا رہا تھا کہ فلم کی کہانی پرانی ہے یہ نہیں‌چل سکے گی لیکن یہی فلم انڈیا کی اس سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے. اور پاکستانی اس فلم کو دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں.

Comments are closed.