جیل میں قید شخص کے خلاف بات کرنا پٹھانوں کی روایت نہیں،مولانا فضل الرحمان

0
158
Maulana Fazal

ٹانک جمیعت علماء اسلام کے جلسے سے جے یو آئی امیر مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قوانین اس لئے بنائے جاتے ہیں کہ شہری محفوظ رہیں ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اللہ کے احکامات کی نافرمانی کی ان پر اللہ پاک نے بھوک و افلاس نازل کر دی ۔ ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ۔ پاکستان کی عمارت کو کھوکھلی کر دیا گیا ۔ پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے والے اپنا احتساب خود کریں ۔ جو فتنہ عریانی کو فروغ دیتا ہے جمیعت علماء اسلام اس کے خلاف اعلان جہاد کرتی ہے ۔ پروپیگنڈا کرنے والوں کو 8 فروری کو ووٹ کے زریعے جواب دیں گے ۔ میں پٹھان ہوں اور پٹھان دشمنی بھی برابری کی سطح پر کرتا ہے ۔ ہم نے بیرونی ایجنڈے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے ۔ جیل میں قید شخص کے خلاف بات کرنا پٹھانوں کی روایت نہیں ۔ اگر عمران خان جیل میں نہ ہوتا تو جنگ کرنے میں مزا آتا۔آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کہاں پہنچ گئی ہے، الیکشن میں ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں،ہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی ہے،ووٹ قوم کی امانت ہے، 8فروری کو عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے،ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے،

جے یو آئی ف آج سے خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم سلسلے میں جلسوں کا آغاز کر دیا،آج پہلا جلسہ ٹانک میں ہوا،۔3 فروری کو لکی مروت، 4 فروری کو بنوں اور کرک میں اور 6 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ ہوگا۔مولانا فضل الرحمان جلسوں سے خطاب کرینگے

Leave a reply