پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں،روسی صدر

جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا بہت آسان ہے
0
159
Putin

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں-

باغی ٹی وی: روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا کہ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کرآنسو آ جاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو اشتعالروس انگیزی میں اضافہ ہو سکتا ہےجو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا بہت آسان ہےاگر کسی کو غزہ کے واقعات کا احساس نہیں ہوتا تو اس کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ برائی کی جڑ کہاں ہے اور اس برائی نے کیسے جنم لیا۔

دوسری جانب فرانس غزہ کیلئے عالمی انسانی کانفرنس کی میزبانی کرے گاسفارتی ذرائع کا بتانا ہےکہ فرانس 9 نومبر کو غزہ میں شہری آبادی کے لیے ایک بین الاقوامی انسانی کانفرنس کی میزبانی کرے گافرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی غزہ کیلئے عالمی انسانی کانفرنس کی میزبانی کی تصدیق کی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ کانفرنس سربراہان مملکت، حکومت اور وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوگی جس میں روس کو چھوڑ کر کلیدی علاقائی اسٹیک ہولڈرز مصر، اردن، خلیجی و عرب ممالک کے ساتھ ساتھ مغربی، یورپی طاقتوں اور جی20 ممبران کو بھی مدعو کیا جائے گا،کانفرنس میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ سمیت بین الاقوامی ادارے اور غزہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیمیں بھی شریک ہوں گی،کانفرنس میں فلسطین کی انتظامیہ بھی شریک ہوگی جب کہ اسرائیل کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ فرانس کانفرنس کے ذریعے محصور فلسطینیوں کے لیے امداد کو مربوط کرنا چاہتا ہے، کانفرنس میں فلسطین کے لوگوں کیلئے انسانی امداد بھیجنے کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی جب کہ فلسطین کو بجلی، پانی اور ایندھن کی سپلائی کے مسائل بھی زیر غور لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 826 بچوں اور 2 ہزار 405 خواتین سمیت شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 227 ہوگئی ہے۔

Leave a reply