ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال پتوکی اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتال چونیاں کو آخری سات دن کی مہلت دے دی گئی- دونوں ایم ایس حضرات کو پیشہ وارانہ غفلت کے باعث شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے- ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری،فضلہ کی تلفی یقینی بنائی جائے، ناقص انتظامات پرمتعلقہ سی ای اوکے:ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال پتوکی ڈاکٹرفاروق حیدراور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتال چونیاں ڈاکٹراکرم ریحان کو کارکردگی بہترکرنے کے لئے آخری سات دن کی مہلت دی ہے۔دونوں ایم ایس حضرات کو پیشہ وارانہ غفلت کے باعث شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرنے تحصیل ہیڈکواٹرزہسپتال پتوکی اور تحصیل ہیڈ کورٹرز ہسپتال چونیاں کا اچانک دورہ کیا۔ڈاکٹرہارون جہانگیرنے دونوں ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات،طبی سہولیات،ایمرجنسی سہولیات اور آپریشن تھیٹرزکا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری کو یقینی بنایاجائے۔فضلہ کی تلفی ایس اوپیز کے مطابق یقینی بنائی جائے۔بلڈبنکس کے لائسنسزکی تجدید فوری کروائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہسپتالوں میں ناقص انتظامات پرمتعلقہ سی ای اوکے خلاف بھی ایکشن لیاجالے گا۔دونوں تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتالوں کے حالات سات دن میں بہتربنائے جائیں۔ سی ای اوقصورڈاکٹرجاویداکرم تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتال پتوکی اور تحصیل ہیڈکوراٹرزہسپتال چونیاں میں خامیوں کودورکرکے رپورٹ پیش کریں۔ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں غفلت پرمتعلقہ ایم ایس کے خلاف فوری ایکشن لینے کا حکم دیاہے۔کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج میں غفلت پر ایم ایس سیدھاگھرجائیگا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیرورکرزکو کوروناویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کا مقصدمریضوں کو سہولت فراہم کرناہے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بہترعلاج کو یقینی بنانے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Shares: