” محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں”:اختیارولی خان

0
34

پشاور:ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں۔

تفصیلات کے مطابق اختیار ولی خان نے عمران نیازی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے پاکستان کے تقسیم کا خاکہ پیش کر کے ہرزہ سرائی کی ہے، عمران نیازی پاکستان کی بنیادی اساس کی خلاف بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ عمران کس کے اشاروں پر ملک کی تقسیم کی باتیں کر رہا ہے؟ عمران کو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے اور قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، تحریک انصاف میں محبِ وطن لوگ فوری طور پر عمران خان سے الگ ہونے کا اعلان کریں۔

یاد رہے کہ کل سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹریو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرپاکستان کی افواج کمزور ہوگئیں تو پاکستان تین حصوں میں تقسیم ہوسکتا ہے ، ان کے اس بیان کے بعد ملک بھر میں سخت ردعمل آرہا ہے ، عوام الناس میں شدید غُصہ پایا جارہا ہے اور یہ بھی سُننے میں آیا ہے کہ عمران خان کے اس بیان کی مذمت بھی جاری ہے

ادھر اس حوالے سے پاکستان کے مختلف طبقات کی طرف سے پی ٹی آئی کے ورکروں سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں اور پاکستان کو اس قسم کے خیالات سے پاک ہی رکھیں‌تو بہتر ہے

Leave a reply