پٹرول کی قیمت میں اضافہ،فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی،مریم نواز

0
52

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی۔


مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائت ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

ملک میں پٹرول کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا دعویٰ بھی غلط نکلا۔ مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان ‘ نے کہا تھا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔دوران پروگرام میزبان نے وزیر خزانہ سے استفسار کیا کہ کیا کل پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے؟ دراصل عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئی ہیں اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی مضبوط ہوا ہے۔

اس پر جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ہماری طرف سے پیٹرول پر ایک روپے کا ٹیکس لگے گا اور نہ ہی لیوی لگے گی، وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

اس کے مقابلے میں آج وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 233 روپے ہوگئی ہے۔

Leave a reply