ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن،پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

ق لیگ انٹرا پارٹی الیکشن،پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا

چودھری شجاعت کو پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹانے اور ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی

سینیٹر کامل علی آغا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،چودھری شجاعت کے وکیل عمر اسلم بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وفاقی وزیر سالک حسین اور فرح خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل پرویز الہٰی بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .وکیل چودھری شجاعت نے کہا کہ جو جواب جمع کرایا گیا ہے اس کی کاپی ابھی تک نہیں ملی،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ یہ دلائل دیں ہم بھی دلائل دیتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ جواب کی کاپی دے دیں،وکیل پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کا آرڈر پڑھ کر سنایا

وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کیس سننے کا اختیار ہی نہیں ہے، چودھری شجاعت کے وکیل کہتے کہ الیکشن کمیشن کا کیس سننے کا اختیار ہے،یہ دلائل دے کر ثابت کریں کہ الیکشن کمیشن اس کیس کو کیسے سن سکتا ہے، ہم نے الیکشن کمیشن کا آرڈر عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے،کیس سننے سے پہلے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار دیکھ لیا جائے، دائرہ اختیار پر ہم دلائل دے دیتے ہیں اور یہ بھی دے دیں،

ممبر الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بغیر درخواست دیے آپ کسی بھی بات پر دلائل دینا چاہتے ہیں،ایسے تو نہیں ہوتا،وکیل پرویز الہٰی نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست جمع کرا دی اور کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ پہلے دائرہ اختیار کا معاملہ حل ہو جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہو گی، پھر اس پر دلائل سنیں گے، وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہم دائرہ اختیار پر آج دلائل دینے کو تیار ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے وکیل چودھری شجاعت سے استفسارکیا کہ کیا آپ آج دلائل دینے کو تیار ہیں، وکیل چودھری شجاعت نے کہا کہ مجھے دلائل کے لیے دو دن دیئے جائیں،

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Comments are closed.