نیویارک:دنیا بھر میںآئن لائن کاروبار کی ادائیگی کیلئے استعمال ہونے والی مشہور سروس پے پال نے پاکستان میں اپنی سروسز شروع کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا لائحہ عمل بتادیا ہے،۔
افغان طالبان سے امن معاہدے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں:متکبرٹرمپ کوجھکنا پڑگیا
پے پال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی سروسز شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ پے پال اپنی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق روڈ میپ تیار کرتا ہے، جس میں آئندہ کا پلان شامل ہوتا ہے، نئے پلان میں پے پال کی طرف سے پاکستان میں سروسز کے آغاز پر کوئی مکینزم نہیں بنایا گیا۔
لوٹنے والے بھی نبض شناس،گرفتارسرکاری ڈاکوکے حیرت انگیز انکشافات
اکتوبر میں پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا وفد پے پال کمپنی کی انتظامیہ سے مذاکرات کرنے امریکا گیا تھا تاکہ کمپنی کو اپنی سروسز پاکستان میں لانچ کرنے پر قائل کیا جا سکے، لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا۔پے پال کی جانب سے جاری اپنے روڈ میپ میں واضح طور پر پاکستان کو بتا دیا گیا ہے کہ ان کے مسقبل قریب میں پاکستان میں سروسز کے آغاز کا کوئی ارادہ نہیں۔