باغی ٹی وی : تلہ گنگ (شوکت ملک سے) پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن کی جانب سے خدمت خلق کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن نے ڈھلی کے متعدد غریب مستحق بچوں کی سکول فیسز ادا کر دی۔ پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن جوکہ تلہ گنگ گردونواح کے مختلف علاقوں میں غریب کمزور و لاچار افراد کی فلاح و بہبود کےلیے دن رات کوشاں ہے، فاؤنڈیشن کے ممبران کی جانب سے قائم کیے گئے خصوصی فنڈز سے تلہ گنگ کے نواحی گاؤں ڈھلی کے متعدد مستحق بچوں کی سکول فیسز ادا کر دی گئی، اس موقع پر پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن کے سینئر ممبر عامر عقیل کا کہنا تھا کہ ڈھلی، محمود والا گردونواح کے غریب اور مستحق والدین جو اپنے بچوں کی فیسز ادا نہیں کرسکتے وہ فاؤنڈیشن ممبران سے رابطہ کریں ان کی ضرور مدد کی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہے جوکہ بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔
مزید دیکھیں
مقبول
فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی غزہ کی تعمیر نو کے عرب کے منصوبے کی حمایت
غزہ: فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ نے غزہ...
رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان
محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک...
پی آئی اے کی پرواز تکنیکی مسائل کے باعث دو مرتبہ رن وے سے واپس
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی ایک پرواز...
اوچ شریف اور یزمان میں افسوسناک حادثات، دو جانیں ضائع، دو زخمی
اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان...
اناڑی آدمی تو موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تو وہ ملک کیسے چلا سکے گا، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال...
تلہ گنگ : پاکستان ہوپ گورز فاؤنڈیشن نے ڈھلی کے متعدد غریب مستحق بچوں کی سکول فیسیں ادا کر دیں


ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں