روزنامہ امت کے ملازمین کے 18 سے 20 ماہ کے واجبات کی ادائیگی: بالآخر معاہدہ طے پاگیا

کراچی : روزنامہ امت کے ملازمین کے 18 سے 20 ماہ کے واجبات کی ادائیگی بالآخر معاہدہ طے ،اطلاعات کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ امت کے ملازمین کے 18 سے 20 ماہ کے واجبات کی ادائیگی رفیق افغان مرحوم کی وصیت کے مطابق کرنے کیلئے روزنامہ امت کی انتظامیہ کے دو گروپوں میں بالآخر معاہدہ طے پاجانے پر امت کے ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

معاہدے کے نتیجے میں قانونی ضرورتیں پوری ہونے کے بعد زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ملازمین کو واجبات ادا کردیئے جائیں گے ۔ پیر کو رات گئے ہونے والے معاہدے سے قبل انتظامیہ کے دونوں گروپس میں مذاکرات کیلئے کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے پل کا کردار ادا کیا معاملے کے دو فریق رفیق افغان کے بھائی ڈاکٹر ناصر افغان اور ان کے بیٹے علی حمزہ ہیں جو واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر بعض نکات پر اتفاق نہیں کرپارہے تھے تاہم کے یو جے کی مداخلت کے بعد دونوں گروپس واجبات کی ادائیگی کے طریقہ کار اور اس کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے پر راضی ہوگئے

دونوں فریقوں نے اس حوالے سے ایک تحریری معاہدے پر دستخط کئے ہیں کے یو جے جس کی ضامن بنی ہے معاہدے پر روزنامہ امت کی انتظامیہ کی طرف سے ناصر افغان، صاحبزادے علی حمزہ، صائمہ اکبر اور آصف سعود نے دستخط کئے جبکہ کے یو جے سیکریٹری فہیم صدیقی نے بطور ضامن دستخط کئے ہیں معاہدے پر روزنامہ امت کے ملازمین اور یونین کے عہدیداروں نے بھی دستخط کئے ہیں

معاہدے کے مطابق روزنامہ امت کے ملازمین کو راولپنڈی میں واقع پلاٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے واجبات ادا کئے جائیں گے اور اس مقصد کیلئے چیکس پر دستخط کی اتھارٹی روزنامہ امت کے سینئر کارکن نصیر ہاشمی کو دی گئی ہے۔ ملازمین کے واجبات کی رقم کا تعین ناصر افغان کریں گے جس کے بعد ہی چیکس جاری کئے جائیں گے۔

Comments are closed.