پی سی بی سے عالیہ رشید مستعفی ہو گئیں

وکیل موجود نہ ہوا تو چیئرمین پی سی بی کو طلب کیا جائے گا،عدالت
0
193
aalia pcb

پی سی بی سے استعفیٰ آ گیا، پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے استعفیٰ دے دیا ہے

عالیہ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں،عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی کے بطور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عہدے سےمستعفی ہو رہی ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سمیع برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا مقرر کردیا گیا ہے،سمیع برنی کو عالیہ رشید کے استعفی کے بعد ذمہ داری دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو گزشتہ برس دو اکتوبر کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کیا تھا، عالیہ رشید پی سی بی میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر تھیں۔عالیہ رشید کو یہ ذمہ داری عمر فاروق کالسن کی جگہ سونپی گئی تھی، عالیہ رشید 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ ان کے بے لاگ تجزیوں اور تبصروں کو مداحوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کو معطل کرنے کے خلاف کیس میں نیا وکیل پیش نہ کرنے پر پی سی بی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اگر پی سی بی کی طرف سے وکیل موجود نہ ہوا تو چیئرمین پی سی بی کو طلب کیا جائے گا

علاوہ ازیں چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک دے دیا کہا،سکول،کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کےلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے نچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے۔

پی سی بی نے مینز کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید مستعفی

Leave a reply