انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید مستعفی

0
111

انضمام الحق سے متعلق بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید دستبردار ہوگئی ہیں اور توصیف احمد کو دورہ آسٹریلیا کیلئےعبوری چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔مفادات کے ٹکراؤ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری میں اہم موڑ آگیا ہے، کیوں کہ کمیٹی کی رکن میڈیا ڈائریکٹرعالیہ رشید دستبردار ہوگئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی میں عالیہ رشید کی جگہ میڈیا مینجر رضا راشد کو شامل کرلیا گیا ہے۔ اور تحقیقاتی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر انضمام الحق، ایجنٹ طلحہ رحمانی کوانکوائری کمیٹی کے سامنے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اور توصیف احمد کو دورہ آسٹریلیا کیلئےعبوری چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب عالیہ رشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انضمام الحق نے استعفیٰ کیوں دیا؟ ورلڈ کپ کے موقع پر کسی بورڈ کو شوق نہیں ہوتا کہ کسی تنازع میں پڑے، ان کو فوری طور پر استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ عالیہ رشید کا کہنا ہے کہ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے علیحدہ ہو گئی ہوں، انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے ان کا کمپنی سے تعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ طلحہٰ، رضوان، انضمام الحق سمیت 4 افراد متعلقہ کمپنی کے پارٹنر تھے، کمیٹی کی جانب سے انضمام الحق کو بلایا جائے گا۔ پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی اسٹوری میڈیا نے اٹھائی جس کا کریڈٹ میڈیا کو جاتا ہے، رضوان کا کوئی قصور نہیں ہے۔عالیہ رشید نے مزید کہا کہ اگر انضمام چیف سیلکٹر نہیں ہوتے تو ان کا بھی کوئی قصور نہیں ہوتا، کسی بورڈ کو شوق نہیں ہوتا کہ ورلڈ کپ میں اس پر تنقید ہو، کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ دیگر 2 لیگ کھیل سکتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائریکٹر میڈیا کو بھی بھارتی حکومت نے ویزا نہیں دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں آئی سی سی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائے گا۔

Leave a reply