کرکٹ ٹیم پر پی سی بی کا آج آپریشن اہم فیصلے متوقع

پی سی بی کرکٹ کمیٹی آج شام لاہور میں پاکستان کر کٹ ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لے گی اور مستقبل کے لئے بورڈ کو نیا روڈ میپ دے گی۔

سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا سرفراز احمد مستقبل میں بھی کپتانی کریں گے یا مکی آرتھر کو تین سال بعد اپنی کوچنگ ٹیم کے ساتھ گھر جانا ہوگا۔ کر کٹ کمیٹی کی سفارشات کو ماننا اور رد کرنا احسان مانی کا آئینی استحقاق ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا کردار ایڈوائزری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سوچ و بچار کے بعد نئے کوچنگ اسٹاف اور کپتان کا تقرر تین سے چار سال کے لئے کریں گے۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ خامیوں اور کو تاہیوں کا جائزہ لے کر گزشتہ تین سال کی کارکردگی کا تجزیہ کریں گے۔ کپتان اور کوچ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ ہوسکتا ہے کہ نئے کوچنگ اسٹاف سے شرائط طے ہونے میں کچھ وقت بھی لگ سکتا ہے اس لئے اگر وقت لگا تو عارضی مدت کے لئے ٹیم انتظامیہ لائیں گے لیکن مستقل ٹیم انتظامیہ تین سے چار سال کے لئے ہوگی

Comments are closed.