کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، کھلاڑیوں کی قسمت کےفیصلے بھی ہوسکتے ہیں،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کل کراچی میں ایک اہم اجلاس بلا لیا گیا ہے،
باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ نئی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس 19 فروری بروز بدھ کو کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔یہ سال 2020 میں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔باغی ٹی وی کے مطابق اس اہم اجلاس کے ایجنڈے میں شامل اہم نکات، مندرجہ ذیل ہیں:
• قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اجلاس میں شرکاء کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کار اور ٹیم کی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے، یاد رہے کہ اس اجلاس کی فوٹیج اور تصاویر پی سی بی فراہم کرے گا
• عروج ممتاز، ویمنز کرکٹ پر اپ ڈیٹ فراہم کریں گی
• اجلاس میں حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے علاوہ پچز کے معیار سے متعلق اینڈی اٹکنسن کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا
اجلاس کی کاروائی سے متعلق تفصیلات 20 فروری کو جاری کی جائیں گی۔