پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کے درمیان معاہدہ
معاہدے کے تحت پنجاب کے 15 کرکٹ گراؤنڈز کے انتظامی امور پی سی بی سنبھالے گا،معاہدے سے صوبہ پنجاب میں گراس روٹ کرکٹ کو فروغ ملے گا، پی سی بی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں، پی سی بی لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ملک بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پرعزم ہے.

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا کامیاب انعقاد پی سی بی اور حکومت پنجاب کے مضبوط تعلقات کی تازہ مثال ہے
ایڈیشنل چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے فرسٹ بورڈ کے سربراہ بھی ہیں
سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اب تک پنجاب میں کلب کرکٹ کی سطح پر متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کرچکا ہے.

دوسری طرف پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے.قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین کی زیر نگرانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کیمپ جاری ہے اس موقع پر گول کیپر، کوچ باب ویلڈیف, فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئر بیری ,کوچ اولمپیئن سمیر حسین کے علاوہ دیگر آفیشلز و کھلاڑیوں نے بھی کیمپ میں حصہ لیا.

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کمشنر لاہور انڈر 13 ہاکی لیگ 2022 کا افتتاح کیا۔زیر اعلی نے ہاکی سے گیند کو شارٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا اور ہاکی لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کمشنر لاہور انڈر 13 ہاکی لیگ کے ٹرائل میں 1100 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور 180 کھلاڑی میرٹ پر منتخب ہوئے۔امید ہے کہ اس ینگ ٹیلنٹ ہی میں سے کھلاڑی قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بنیں گے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈر 13 ہاکی لیگ کی ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے سالانہ کیلنڈر میں شامل کر دیا گیا ہے اور ہر سال منعقد ہونے والے اس ہاکی لیگ کا یہ سلسلہ پورے پنجاب تک وسیع کیا جائے گا۔

Shares: