لاہور : ملازمت اور ڈیوٹی ضرور مگر بدتمیزی برداشت نہیں‌، اخلاقیات بھی ہونی چاہیں ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے بدتمیزی کرنے والے صحافی کا ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کردیا۔

خواتین کو وراثت اور پھراسکے تحفظ کا بل منظور

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سرفراز احمد نے صحافیوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اسد شفیق کو ان کی جگہ کپتان بنایا گیا۔صحافی نے سرفراز احمد سے پوچھا تھا کہ آپ نے سری لنکا سے شکست پر قوم کو مایوس کیا، اس بری کارکردگی پر آپ کے مستقبل میں میچ دیکھنے کون آئے گا؟

وزیراعظم کا سب چور مقابلہ کیسے کرسکتے ہیں‌!جہانگیرترین نے بتادیا

دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیو کی خبر کی تصدیق کی ہے کہ سرفراز احمد کے ساتھ ایک مقامی صحافی نے بدتمیزی کی تھی جس پر بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صحافی کا ایکریڈیشن کارڈ منسوخ کردیا اور نجی ٹی وی کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

Shares: