پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ، سرفراز احمد پریکٹس میچ میں بھی ناکام

0
40

پی سی بی کنڈیشنگ کیمپ میں دو روزہ پریکٹس میچ میں بھی پاکستانی کپتان سرفراز احمد ناکام رہے۔ پریکٹس میچ کے پہلے روز امام الحق اور افتخار احمد کی سنچریوں کی بدولت سرفراز الیون نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچپن رنز بنالئے۔ سرفراز احمد صرف پندرہ رنز ہی بنا سکے۔
سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ میں ہونے والے پریکٹس میچ کے پہلے روز سرفراز الیون نے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو پچپن رنز بنالئے۔ افتخار احمد اور امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں۔ افتخار احمد 104، امام الحق 100 اور حارث سہیل 69رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ورلڈکپ میں بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہنے والے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پریکٹس میچ میں نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی۔ وہ پندرہ رنز بناکر غیر معروف باولر محمد زاہد کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ عابد علی تیرہ رنز بناسکے۔

اظہر علی الیون کے بلال آصف اور ظفر گوہر نے دو دو جبکہ میر حمزہ اورمحمد زاہد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ میچ کے دوسرے روز اظہر علی الیون بیٹنگ کا آغاز کرے گی۔ میچ کے دوران کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو مختلف ٹپس دیں۔

Leave a reply