پاکستان کرکٹ میں ٹھیکیداری نظام شروع ، گراؤنڈزمین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان
لاہور : پاکستان کرکٹ بھی ٹھیکیداری کرنے لگی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 243 ریجنل گرائونڈز مین اور کیوریٹرز کو 2ماہ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کنٹریکٹ کا آغاز اس دن سے ہو گا جس دن سے پی یس بی کا نیا آئیین نافذ العمل ہوا ہے۔
اس ٹھیکیداری نظام کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19 اگست تک کے تمام بقایاجات ادا کرنے کے لیے بھی فوری اقدامات اٹھائے ہیں اور اگلا قدم اٹھانے سے قبل پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ کیوریٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔انتظامیہ ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹ وینیوز کے لیے مقررہ اسٹاف کی تفصیلات بھی جمع کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کےمطابق پی سی بی کی جانب سے پیشکش 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت کام کرنے والے گرائونڈ اسٹاف کو کی گئی ہے جہاں نئے آئین کے بعد 16 ریجنل ایسوسی ایشنز 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ضم ہوچکی ہیں۔