پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر نے انڈر 19 کھلاڑیوں کی فہرست کا از سر نوجائزہ لینا شروع کردیا
پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر نے انڈر 19 کھلاڑیوں کی فہرست کا از سر نوجائزہ لینا شروع کردیا
باغی ٹی وی : قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ صوبائی ٹیموں کی تشکیل کے معاملے پر میڈیا اور کرکٹ کے حلقوں میں ہونے والی تنقید پر پی سی بی نے یوٹرن لے لیے
پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر نے انڈر 19 کھلاڑیوں کی فہرست کا از سر نوجائزہ لینا شروع کردیا .جونئیر چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے ہائی پرفارمنس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ فہرست تحفظات ظاہر کئے تھے ۔
سلیم جعفر نے ٹرائلز کے لئے ساڑھے تین سو کے لگ بھگ کھلاڑیوں کی فہرست بھجوائی تھی۔ جونئیر چیف سلیکٹر اور کرکٹ حلقوں کے تحفظات کے بعدڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹرفہرست کا ازسر نوجائزہ لے رہے ہیں۔
انڈر 19 ٹرائلز سے قبل کھلاڑیوں کی نئی فہرست جاری کی جائے گی ۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ازسر نو کھلاڑیوں کی فہرست کا جائزہ لے رہے ہیں ۔