پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز:19 ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا گیا

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میں شامل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بيس جنوري سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 جنوری سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے 19 ممکنہ کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں طلب کرلیا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحي کھلاڑي امام الحق ، سلمان بٹ ،احمد شہزاد ، کامران اکمل ،عمر اکمل ، فواد عالم اور سرفراز احمد کھلاڑيوں کي فہرست ميں جگہ بنانے ميں ناکام رہے

تربيتي کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں ميں اظہر علی، کپتان، اسد شفیق، عابد علی ، بابراعظم ، بلال آصف ، فواد عالم ، فہیم اشرف ، حارث سہیل ، امام الحق ، عمران خان سینئر ، کاشف بھٹی ، محمد عباس ، محمد رضوان وکٹ کیپر، موسیٰ خان ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی ، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنوای شامل ہيں ۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے باعث بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ 28 جنوری کو کیمپ جوائن کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے والے تمام 16 کھلاڑیوں کے علاوہ موسیٰ خان، فہیم اشرف اور بلال آصف کو ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں طلب کیا ہے۔

قائداعظم ٹرافی کے حالیہ سیزن میں 42وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف کو ایونٹ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو فٹنس کی مکمل بحالی کے بعد قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

موسیٰ خان سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں تھے مگر وہ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کے ہمراہ ٹریننگ کرتے رہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔

Comments are closed.