پی سی بی کا بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیا گیا

0
192
shah khawar

پی سی بی کے نئے چیئرمین چیف الیکشن کمشنر شاہ خاور نے 10 رکنی بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نےبورڈ آف گورنرز کی تشکیل کردی،بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پی سی بی آئین کے پیراگراف 10 کےتحت کی گئی،بورڈ آف گورنرز میں 4 ریجنز اور 4 ڈیپارٹمنٹس کےساتھ پیٹرن کے نامزدکردہ دو ارکان شامل ہیں، شاہ خاور نے وزیراعظم کے نامزد دو ممبران نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے کو بھی بورڈ میں شامل کیا ہے۔اس کے علاوہ بورڈ میں ساجد علی کھوکھر، ظفر اللہ صدرایسوسی ایشن ڈیرہ مراد جمالی، تنویراحمد صدر لاڑکانہ ایسوسی ایشن، طارق سرور صدر بہاولپور ایسوسی ایشن شامل ہیں۔محکموں میں سوئی ناردرن، اسٹیٹ آف پاکستان غنی گلاساور پی ٹی وی کے نمائندے شامل ہیں

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی تیسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

ثانیہ مرزا سے قبل شعیب ملک کی عائشہ صدیقی سے شادی کی کہانی

شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی

ہمیشہ کر کٹ کھیلنے کے لئے پر جوش ہوں،شعیب ملک

یں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے

سلما ن خان کے ساتھ ثانیہ ،شعیب تصاویر بنوا رہے ہیں

واضح رہے کہ ذکا اشرف چیئرمین پی سی بی تھے تا ہم انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، ذکا اشرف کے بعد اب شاہ خاور قائمقام چیئرمین ہوں گے، گزشتہ روز شاہ خاور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بورڈ آف گورنر تشکیل دینے کے بعد الیکشن کی تاریخ بھی بتا دی جائے گی،اگر کوئی خاص وجہ نہ ہوتو الیکشن کمشنر کا کام یہی ہے کہ وہ الیکشن کروائے،پی سی بی کی شق ہے کہ چیئرمین کے استعفے کے بعد اگلے چار ہفتے میں الیکشن کروائے جائیں،ہمارے پاس کوئی خاص وجہ نہیں ہے کہ ہم الیکشن نہ کروائیں،ہمارا کام ہے جلد سے جلد الیکشن کروائیں

Leave a reply