پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی آج گزشتہ اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز پر حتمی مشاورت کرے گی۔

گزشتہ ہفتے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے تمام کمیٹی ممبران سے ٹیلی فونک مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

کرکٹ کمیٹی کا ایڈوائزری پینل سفارشات مرتب کر کے چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گا۔قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق حتمی بات چیت ہو گی۔

یاد رہے کرکٹ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے دوران مکی آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اجلاس کے دوران گزشتہ تین سالوں کے دوران کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ یا گیا تھا۔

اجلاس کے دوران کوچ مکی آرتھر، سابق سیلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا گیا

Shares: