پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی میزبانی کی پیشکش کی ہے جبکہ اس سلسلہ میں سری لنکن کرکٹ حکام سے بات چیت اچھی رہی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا کی سیریز کے لیے میزبانی کرنی ہے. پی سی بی نے سری لنکا سے سیکیورٹی وفد بھیجنے کی پیشکش کی ہے. سری لنکا سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی وفد بھیجیں جو حالات اور انتظامات کا جائزہ لے. امید ہے کہ سری لنکا کی جانب سے مثبت جواب ملے گا. سری لنکا کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے.
یاد رہے کہ ان دنوں پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے.