بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پرپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے آسٹریلوی ٹی وی چینل کو شٹ اپ کال دے دی۔
باغی ٹی وی: فاکس کرکٹ کی اسٹوری میں کپتان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو نازیبا میسجز کیے جبکہ جنسی تعلق بنائے رکھنے کے بھی سنگین الزامات لگائے فاکس نیوز کی اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ضلاف مہم چلتی رہی جس پر پی سی بی فاکس نیوز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
As our media partner, you might have considered ignoring such unsubstantiated personal allegations which Babar Azam has not deemed worthy of a response. https://t.co/QZFAxbd4QR
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 17, 2023
پی سی بی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فاکس کرکٹ کی اسٹوری کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ ہمارا میڈیا پارٹنر ہے اسے بےبنیاد الزامات نظر انداز کرنے چاہیئے تھا کیونکہ اس پر بابراعظم کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
پی سی بی کے جواب پر ادارے نے ٹوئٹ حذف کردی لیکن خبر تاحال ویب سائٹ پر موجود ہے۔
اس سے قبل بھی سال 2020 میں ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ان کے خلاف دھوکا دہی اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جو ثابت نہ ہوا۔