پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو دیکھ کر کچھ لوگ کافی مشتعل ہو گئے اور بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا ہے-
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے کیلئے یوم آزادی کی شام ایک ویڈیو شئیر کی لیکن اس ویڈیو میں سے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نکال دیا گیا ہے،البتہ پی سی بی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو کے تھمبنیل میں عمران خان کی تصویر ضرور ہے جس میں وہ دیگر 6 کھلاڑیوں کے ہمراہ 1992 کا ورلڈکپ پکڑے ہوئے ہیں۔
Making history isn't just about one day, it's about the legends we create and the tales we script 💫
🏆 Pakistan Cricket Team – a legacy that echoes through time 🌟#BeyondJustOneDay pic.twitter.com/grC0YVC5Xi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 14, 2023
ویڈیو قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان سے شروع ہوتا ہے اور 1952 میں کھیلے گئے بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے ڈیبیو کو دکھاتی ہے،1986 کے جاوید میانداد کے شارجہ کے تاریخی چھکے، اس کے بعد ویڈیو میں 1992 کا ورلڈ کپ، 2000 اور 2012 کے ایشیا کپ جیتنے، 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کے جیتنے اور پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم کی کامیابیوں کا ذکر اور مناظر دکھائے گئے ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟
جہاں متعدد سوشل صارفین نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ ویڈیو میں عمران خان موجود ہیں لیکن کچھ لمحوں کے لئے تاہم انہوں نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ ویڈیو میں عمران خان کو زیادہ توجہ دی جانی چاہیے تھی۔
Reminiscing in Pakistan crickets history, 11 images of the 1992 World Cup win and not one pic or mention of the greatest that ever played the game for the country!
Imran Khan will go down in history as one of the greats of the global game!#PakistanCricket https://t.co/wKsvBgNZ3u
— Urooj Mumtaz Khan (@uroojmumtazkhan) August 14, 2023
جہاں صارفین نے پی سی بی پر شدید تنقیدکی وہیں پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر عروج ممتاز نے بھی ردعمل دیا انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کی یاد تازہ کرتے ہوئے، 1992 کے ورلڈ کپ کی جیت کی 11 تصاویر ہیں لیکن ان میں سے کسی ایک میں اس عظیم کھلاڑی کا ذکر نہیں جس نے پاکستان کے لیے کھیلا ہو، عمران خان ہمیشہ دنیا کی تاریخ میں عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر یاد کیے جائیں گے-
You are going to pretend Imran Khan doesn't matter? Bringing polarisation into this game as well. Tsk tsk. You don’t decide. The people decide.
— Mariam Khan (@mariamibkhan) August 14, 2023
مریم خان نامی سوشل میڈیا صارف نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’آپ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کی کوئی حیثیت نہیں؟ آپ اس کھیل میں بھی (سیاست کی طرح) پولرائزیشن لانا چاہتے ہیں، فیصلہ آپ نہیں، عوام کرے گی-
بابراعظم کی شادی کب تک؟
ڈاکٹر سیما خان نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ دنیائے عمران خان کے بغیر نامکمل ہے اور پی سی بی نے یہی ادھوری تاریخ بیان کی ہے۔
انڈیا سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مجھے عمران خان پسند نہیں لیکن وہ آپ کے سب سے بڑے کرکٹر تھے۔ یہ عجیب بات ہے کہ آپ نے انہیں (ویڈیو میں) شامل نہیں کیا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے شاندار کرکٹ کیرئیر کے دوران پاکستان کے لیے 88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے میچز کھیلےبیٹنگ میں ان کی ایوریج 37 اور بولنگ میں 22 اوسط نے انہیں اسٹار آل راؤنڈرز کی چوٹی میں سب سے اوپر درجے رکھا، عمران خان کے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کے آخری 10 سالوں کے دوران انہوں نے 51 ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا سابق کپتان نے 1987 میں انگلینڈ میں پاکستان کو اپنی پہلی سیریز میں فتح دلائی لیکن ان کے کیرئیر کا بہترین لمحہ اس وقت آیا جب پاکستانی ٹیم نے ان کی قیادت میں 1992 کے ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔