کورونا وائرس، پی سی بی کی کرکٹ سے جڑے مستحق افراد کی مالی امداد
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: کورونا وائرس کے سلسلے میں پی سی بی کی کرکٹ سے جڑے مستحق افراد کی مالی امداد کی ہے . مشکل معاشی صورتحال کا شکار 161 فرسٹ کلاس کرکٹرز، گراؤنڈز مین، اسکوررز کو چیک ارسال کردئیےپی سی بی نے ویلفیئر فنڈ کے ذریعے 93 گراؤنڈز مین، 31 اسکوررز، 16 فرسٹ کلاس کرکٹرز، 20 امپائرز اور 1 ریفری کی مالی مدد کی
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے مستحقین خط لکھا جس میں کہا کہ آپ کی ماضی میں کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کا اعتراف کرتے ہیں، مشکل معاشی حالات میں آپ کی مالی معاونت کے لیے یک وقتی اسکیم متعارف کروائی،
پرامید ہیں کہ یہ غیرمعمولی حالات اورآپ کی مشکلات جلد ختم ہوں گی، ہم یکجا ہیں اور پی سی بی اپنے محدود وسائل کے باوجودآئندہ بھی آپ کی مشکلات میں معاون رہے گا، وسیم خا
گذشتہ روز چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے اسی فنڈ میں 15 اور چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر نے 5 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے