پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا کے محدود کردار سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے.پی سی بی

0
38

پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا کے محدود کردار سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے.پی سی بی

باغی ٹی وی رپورٹ : پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیا کے محدود کردار سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے.پی سی بی میڈیا کی اہمیت اور بطور چوتھے ستون اس کے کردار کا معترف ہے.پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان کے درمیان سیکورٹی سے متعلق اجلاس گذشتہ روز کمشنر آفس لاہور میں ہوا.اجلاس میں الیکٹرونک میڈیا کی ڈی ایس این جی گاڑیوں سے متعلق ایشو زیر بحث آیا.پاکستان کرکٹ بورڈ نے اجلاس میں واضح کردیا کہ لبرٹی چوک قذافی اسٹیڈیم کے احاطے میں شامل نہیں.لبرٹی چوک پر ڈی ایس این جی گاڑیوں سے متعلق فیصلہ انتظامی معاملہ ہے.قذافی اسٹیڈیم سے باہر انتظامی معاملات دیکھنا پی سی بی نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے.کھیل کے فروغ اور شائقین کرکٹ کو سہولیات کی فراہمی میں پی سی بی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

Leave a reply