سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی : اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں تبدیلیاں یقینی قرار دی جا رہی ہیں، اور اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے قریبی دوستوں اور پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی ہے۔
Ramiz Raja as chairman of Pakistan Cricket Board is likely to take an important decision in next few days with a reason Imran Khan is no more Patron in Chief of PCB.
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) April 10, 2022
فاطمہ بھٹو پرانے پاکستان کی واپسی پر ناخوش
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ ہونے پر رمیز راجا اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے حق میں نہیں ہیں چیئر مین پی سی بی عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں –
Apparently there's no genuine reason upon which Ramiz Raja resigns from chairmanship of PCB because his performance so far is highly appreciable. However it is highly likely Ramiz Raja himself won't feel comfortable working as PCB chairman under new government of Shahbaz Shareef.
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) April 10, 2022
Just IN: Chairman Pakistan Cricket Board Ramiz Raja likely to resign tomorrow.
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) April 10, 2022
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران پی سی بی میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا قوی امکان ہے دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بعد رمیز راجا اپنے مستقبل کا اعلان کر سکتے ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی کے مقرر کردہ افراد کا مستقبل بھی روشن نہیں ہے۔
A senior sports reporter like Yahya should have assessed Ramiz Raja on the basis of his performance and not association with IK. But Yahya is tarah ki harkatain kartay Rehtay hain https://t.co/u1hknzkysK
— Naimat Khan (@NKMalazai) April 10, 2022
یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ کی حیثیت سے رمیز راجا اور اسد علی خان کی گورننگ بورڈ کے لیے نامزدگیاں کی تھیں۔
واضح رہے کہ رمیز راجا سی ای او اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے ہمراہ آئی سی سی میٹنگز کے لیے دبئی میں موجود ہیں جبکہ آئی سی سی میٹنگز کا آج دبئی میں آخری روز ہے۔