پی سی بی میں نئے چیف میڈیکل افسر کی تقرری کی منظوری

پی سی بی میں نئے چیف میڈیکل افسر کی تقرری کی منظوری

ڈاکٹر نجیب اللہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل افسر مقرر کر دیئے گئے

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر نجیب اللہ اکتوبر میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے،ڈاکٹر نجیب اللہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ سے لاہور آئینگے ،ڈاکٹر نجیب اللہ ساوَتھ فری مینٹل فٹبال کلب کے ساتھ منسلک ہیں،ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر سہیل کی جگہ پی سی بی سی ایم او کا عہدہ سنبھالیں گے ڈاکٹر نجیب اللہ کرکٹ آسٹریلیا، نیو ساوَتھ ویلز اورفیفا اور کیساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں

دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکا کمیٹی کا اجلاس ستمبر میں بلانے پر غورکیا جا رہا ہے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ویسٹ انڈیز اور افغانستان سیریز کے بعد بلائے جانے کا امکان ہے اجلاس میں قومی مینز، ویمن، اے ٹیم اور انڈر 19 ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا ،کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا جائیگا ،مارچ اپریل میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دورہ کیا،جون میں پی ایس ایل کےبقیہ میچز کھیلے گئے،جون جولائی میں قومی ٹیم انگلینڈ دورہ پر روانہ ہوئی اجلاس شیڈول نہیں ہوسکا، ویسٹ انڈیز اور افغانستان سیریز کے بعد کرکٹ کمیٹی کی مشاورت سے اجلاس بلائینگے،

Comments are closed.