پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں کی کرپشن ، ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی
پی سی بی میں اربوں کی کرپشن ، ایف آئی اے کی تحقیقات میں تیزی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان کرکٹ بورڈ میں میگا کرپشن کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے پی ایس ایل میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہیں اس سلسلے میں تحقیقات ایک نئے موڑ کی طرف چلی گئی ہیں اور تحقیقات اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال طارق کو سونپ دی گئی ہیں.واضح رہے کہ تفتیشی افسر تبدیل ہونے سے اس کیس میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے. پی سی بی میں ایک سو بیس ارب سے زائد کی کرپشن پر تحقیقات کی جارہی ہیں.نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے تحقیقات ڈائریکٹر علی عباس کے پاس تھی اب تفتیشی افسر تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید بابر کو سونپ دی گئی ہے.تحقیقی افسر کے مطابق اس سلسلے میں حکومت کے متعلقہ افسران کو تین بار خط لکھا گیا لیکن ان کی طرف سے جواب نہیںآیا .کرکٹ بورڈ اور حکومتی ارکان اس کرپشن کو دبانا چاہتے ہیں.اور اس تحقیق میںتعاون نہیںکررہے .اب ایف آئی اے کو پرجہ درج کرنا ہو گا.