پاکستان کرکٹ بورڈ میں جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، سرفراز نواز نے بڑا دعوٰی کردیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں جواریوں کو لانے کا رستہ ہموار کیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں انہوں نے سلیم ملک کی معافی اور ان کو دوبارہ کرکٹ کے لیے ذمہ داریاں دینے بارے سخت تنقید کی ہے . سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ سلیم ملک کہ جن کے میچ فکسنگ کی وجہ سے کرکٹ کے لیے دروازے بند ہیں ان کو پھر سے دوبارہ کرکٹ کے میدان میں لانے کی تیاریاں ہوری ہیں. اور اس سلسلے میں جسٹس قیوم کی رپورٹ کو کاالعدم قرار دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں.
سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ سلیم ملک بارے پہلے انظمام الحق کا بیان آیا کہ انہیںموقع ملنا چاہیے اور ان کے ساتھ جونسے کھلاڑی سزا یافتہ تھے وہ بھی تو ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں. اور پھر ثقلین مشتاق نے بھی اس کے حق میںبول دیا ، اسی طرح عطاء الرحمن نے بھی ایسی ہی بات کی ہے . سرافراز نواز نے دعوٰی کیا ہے کہ یہ ساری پلاننگ دراصل کرکٹ بورڈسے ایماندار لوگوں کو نکال کر جواریوں کو لانے کی زمہ داریاں سونپنے کی ہیں.
انہوں نے کہا کہ احسان مانی جیسے قابل شخص کو بھی فارغ کیا جار ہا ہے. اور ان کی جگہ وسیم اکرم کو چیئرمین بورڈ بنانے کی راہ ہموار ہو رہی ہے. کیونکہ وسیم اکرم عمران خاں کا فیورٹہے .
واضح رہے کہ سلیم ملک کئی سالوںسے میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں. اب انہوں نے اپنے اوپر الزامات کا دفاع کرنے کاعلان کیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھ پی سی بی سے انصاف نہ ملا تو میں آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا.
ان کے اوپر الزامات بارے سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی عارف علی خان عباسی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز نے سلیم ملک پر جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی
عارف علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے نے پاکستانی کپتان سلیم ملک پر فکسنگ آفر کے الزامات لگائے ،جس سیریز میں فکسنگ آفر کے الزامات لگائے اسے ختم ہوئی بھی چھ ماہ ہوگئے تھے ،آسٹریلوی الزامات پر آئی سی سی نے پاکستان کو تحقیقات کرنے کا کہا
Sarfraz Nawaz is taking about Saleem Malik pic.twitter.com/VKaSjo6PA0
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 16, 2020
عارف علی خان عباسی کا کہنا تھا کہ مرحوم فخرالدین جی ابراہیم کی سربراہی میں کمیشن بنایا لیکن آسٹریلوی کرکٹرز پیش نہ ہوئے ،شین وارن ، مارک وا اور ٹم میں کا حلف نامہ بھی نامکمل تھا ،فخرالدین جی ابراہیم نے اپنی تحقیقات مکمل قرار دینے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز کو جھوٹا قرار دیا ،مرحوم فخرالدین جی ابراہیم کی رپورٹ کی روشنی میں آسٹریلوی بورڈ نے شین وارن ، مارک وا اور ٹم مے پر پابندی بھی لگائی اور جرمانے بھی کیے
عارف علی خان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سلیم ملک کیخلاف جسٹس قیوم کمیشن نے پھر انہی کرکٹرز کو ایگزامن کیا جو سمجھ سے بالا تر ہے،ایک مرتبہ ایگزامن کیے گیے گواہوں کو دوبارہ ایگزامن نہیں کیا جاتا
21سال بعد انضمام الحق اورثقلین مشتاق نے سابق کرکٹرسلیم ملک کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی