پی سی بی نے صحافیوں کےلئے سیزن 20 ۔ 2019ء کی میڈیا رجسٹریشن کا آغاز کردیا

لاہور ۔ 26 جولائی(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا، کمیونیکیشن اینڈڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صحافیوں کے لیے سیزن 20;245;2019ء کی میڈیا رجسٹریشن کا آغاز کردیاگیا ہے ۔ یہ عمل 16اگست،2019 ء بروز جمعہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔ پی سی بی ترجمان کیمطابق میڈیا رجسٹریشن کے لئے اس ویب ساءٹ پر جا کر کواءف پورا کرنے کے بعد رجسٹریشن مکمل ہو گی ۔ مقررہ وقت کے بعد تمام منظور شدہ درخواست گزاروں کو میڈیا پاسز جاری کردیئے جائیں گے ۔ میڈیا پاسز کے حامل نمائندگان کو پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس، تقریبات اور پریس کانفرنسز میں شرکت کی سہولت ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا رجسٹریشن کا یہ عمل سیزن 20;245;2019ء کے دوران ہونے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہوم انٹرنیشنل میچوں اور پاکستان سپر لیگ 2020ء کی ایکریڈیٹیشن نہیں ہے ۔ ان ایونٹس کیلئے پی سی بی کی جانب سے میڈیا ایکریڈیٹیشن کا عمل بھی جلد شروع کردیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیا رجسٹریشن پورٹل کا مقصدتمام صحافیوں کے تازہ ترین کواءف حاصل کرنا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے محض صحافیوں کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل کا آغاز کیا ہے ۔ رجسٹرڈ صحافیوں کی حفاظت اور سیکورٹی کے پیش نظر غیررجسٹرڈ میڈیا نمائندگان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے احاطہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

Shares: