پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی بورڈ‌ سے امید لگا لی

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آسٹریلیا کے جواب کا منتظر ہے۔ جس میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان میں اضافی ٹیسٹ میچ کھیلے گی . آسٹریلین کرکٹ بورد نے ابھی تک جواب نہیں‌دیا.

پاکستان کرکٹ بورڈ اس امید میں‌ ہے کہ جلد کرکٹ آسٹریلیا سے مثبت جواب ملے گا. ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بورڈ نے اگلے سال دورے میں روٹین سے ہٹ کر ایک اضافی ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز دی تھی۔ جبکہ پہلے سے طے شدہ آسٹریلیا کے فروری مارچ کے شیڈول دورے میں 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں،

اس سلسے میں چوسیم خان نے کہا ہے کہ بورڈ سیریز میں دو کی بجائے تین ٹیسٹ کی پوری کوشش میں ہے ، البتہ تیسرا ٹیسٹ ممکن ہوتا ہے یا نہیں اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن ہماری بھرپور کوشش ہے ۔

Shares: