مزید دیکھیں

مقبول

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے تنخواہوں اور واجبات...

شادی کے نام پر خواتین کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے...

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ‌ کی تصدیق کردی

پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ‌ کی تصدیق کردی

باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق قومی ٹیم دسمبر میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔
نیوزی لینڈ نے ہوم انٹر نیشنل کر کٹ سیریز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود انٹر نیشنل کرکٹ سیریز ہوں گی۔ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی سیریز ہوں گی۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ دورہ کرنے والی ٹیموں کی آئسولیشن کے انتطامات کئے جا رہے ہیں، اس وقت تک تمام سیریز یقینی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں اس سیزن میں 37 روز کی انٹر نیشنل کرکٹ ہو گی، تمام تفصیلات طے ہونے پر سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگا.
ادھر کورونا وائرس کے سبب ملتوی کیا گیا ٹی20 ورلڈ کپ اب دوبراعظموں کے دوبڑے ملکوں میں منعقد ہوگا ، اس حوالے سے آئی سی سی کی طرف سے اعلان کردیا گیا ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تصدیق کی کہ کورونا وائرس کے سبب آئندہ سال فروری-مارچ میں شیڈول 50اوورز کا خواتین ورلڈ کپ بھی 2022 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سوہنے نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل کے حوالے اب ہماری سوچ بالکل واضح ہے جب ہمارے تمام اراکین کی توجہ ملتوی ہونے والے مقابلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ 2021 ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت میں منعقد ہو گا اور 2022 میں آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔